بارودی مواد برآمد ہونے پرمانچسٹریونائیٹڈ اوربورن مؤتھ کامنسوخ

Bournemouth-H-750x360 اولڈ ٹرافٹ: مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن مؤتھ کے مابین ہونے والا پریمیئر لیگ کا اہم میچ بارودی مواد برآمد ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اولڈ ٹرافٹ اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن مؤتھ کے مابین ہونے والا پریمیئر لیگ کا اہم میچ مشتبہ بیگ سے ملنے والے بارودی مواد پر منسوخ کردیا گیا ہے، مشتبہ بیگ ملنے کے بعد اسٹیڈیم کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ old-trafford _89695486_ot_police_afp _89698196_otdog_epa برطانوی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے مشتبہ بیگ ملنے کے بعد اسٹیڈیم کو خالی کراتے ہوئے تلاشی کا عمل  شروع کیا، جس کے بعد فٹ بال اسٹیڈیم سے دو مشتبہ بیگز برآمد کیے گئے، تلاشی لینے پر دونوں مشتبہ بیگز سے بارودی مواد برآمد ہوا۔   _89698446_bombdisposal_pa اسٹیڈیم کے اندر مشتبہ بیگ دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی، تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہل کاروں نے نازک صورت حال پھانپ پر لوگوں کو بحفاظت باہر نکلا اور تلاشی کا عمل شروع کیا۔ old-trafford اس موقع پر فٹ بال اور مانچسٹر کے دیوانے میچ میں تاخیر پر افسردہ اور غصے میں نظر آئے اور مشتبہ بیگ کی برآمدگی کو شرارت قرار دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد ہونے والے بارود مواد کو اسٹیڈیم کے باہر تلف کردیا۔ _89695486_ot_police_afp _89696122_stretford آخری اطلاعات تک انتظامیہ کی جانب سے میچ کے دوبارہ شروع ہونے کا باضابطہ کوئی اعلان سامنے نہ آسکا۔ سماء

ENGLAND

Manchester United

English Football Club

Tabool ads will show in this div