صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم فروری کو طلب کرلیا

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جنوری کی شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں 20ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا انتالیسواں اجلاس یکم فروری کو  پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا ہے۔ 20ویں ترمیم کا بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ حکومت نے اپوزیشن کی تجویز پر آئینی مسودے میں تبدیلی کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔


جس کے تحت  نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تیئس اراکین کے انتخاب کو جائز قرار دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ سماء

کا

کو

نے

birthday

کرلیا

طلب

اجلاس

Tabool ads will show in this div