ہانگ کانگ میں رنگینیوں سے بھرپورفیسٹول
ہانگ کانگ ميں رنگينيوں سے بھرپور بن فيسٹول کا آغاز ہوگيا۔ فينسي ڈريسز اورلائن ڈانس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔ہانگ کانگ کي سڑکوں پر چيني ثقافت نے خوب رنگ بکھيرے۔ بن فيسٹول ميں شيروں کےڈانس اورمارشل آرٹس کے مظاہروں سے شہري اور سياح خوب لطف اندوز ہوئے۔