لاہورمیں دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں،شہری پریشان

Pulses Prices Lhr 2400 Pkg 14-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Pulses-Prices-Lhr-2400-Pkg-14-05.mp4"][/video]

لاہور: رمضان المبارک کي آمد سے پہلے ہي لاہور میں دالوں اور دیگر اشیاء کي قيمتوں ميں اضافہ ہوگيا ہے۔

لاہور میں چنا، ماش، مونگ اور مسور  کی دالوں کي قيمتیں بےلگام ہوگئی ہیں۔ايک سو بيس روپے في کلو والي دال چنا ايک سوچاليس روپے  تک جاپہنچی ہے۔ دال ماش کي قيمت  دو سواسي روپے ہوگئی ہے جبکہ مونگ اور مسور کی دال ايک سو پچاس روپے پرٹکي ہوئی ہے۔

شہريوں کا کہنا ہے کہ مرغي کا گوشت تو ويسے ہي مہنگا ہے۔ اب دال خريدنا بھي عام آدمي کے بس ميں نہيں۔

دکاندار حضرات موسمي حالات کو قيمتوں ميں اضافے کي وجہ قرار ديتے ہيں۔ ان کے مطابق طلب بڑھنے پرنرخ اور بھي بڑھ سکتے ہيں۔نئي فصل آنے کے بعد قيمتيں کم ہوني چاہيں تھيں مگر ايسا نہيں ہوا، ذخيرہ اندوزي کي وجہ سے بھي قيمتيں بڑھي ہيں۔

دالوں کي طلب پوري کرنے کے لئے مقامي پيداوار کے ساتھ ساتھ آسٹريلياء سميت مختلف ممالک سے تين لاکھ ٹن داليں درآمد کي جاتي ہيں۔

ڈيلرز کا کہنا ہے کہ اگر فوري طور پر دالوں کي درآمد نہ ہوئي تورمضان ميں مہنگائي کے سيلاب کو روکنا ممکن نہيں ہوگا۔  سماء

PUNJAB

commodities prices

pulses rate

Tabool ads will show in this div