وزیراعظم کےسابق میڈیاکوآرڈینیٹرخرم رسول کومزیدچارریمانڈپر دیدیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اسلام آباد کی عدالت نے فراڈ کیس میں وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نے تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر خرم رسول کو سینئر سول جج محمود ہارون کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خرم رسول کے بینک کھاتوں اور ٹریڈنگ کارپویشن کے خطوط کی تصدیق کیلئے مزید وقت چاہیے۔

انہوں نے عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ خرم رسول کے وکلا نے اس کی مخالفت نہیں کی۔


میڈیا سے گفتگو میں خرم رسول نے بے گناہی پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایک ارب اسی کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور وہ باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ سماء

eid

Tabool ads will show in this div