سنگین غفلت5 جانیں لےگئی

May 15, 2016
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/FAISAL-SHAKEEL-KORANGI-ASLIVE-KHI-15-05.mp4"][/video]

Korangi Tank Khi 15-052

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری ٹینک کی صفائی کے دوران 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ویٹا چورنگی کے قریب انڈسٹریل ایریا میں واقع پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں 5 مزدور زیرزمین کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے۔ دم گھٹنے کے باعث تین مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ  دیگردو مزدوروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی دم توڑ گئے۔

Korangi Tank Khi 15-054

عینی شاہد حاکم نامی عینی مزدور نے میڈیا کو بتایا کہ  مزدور صفائی کیلئے ٹینک کے قریب گئے تو بےہوش ہو کر گر گئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو حکام اورپولیس کو طلب کیا گیا۔ امدادی کارکنوں نے جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ٹینک سے نکالیں اور 2 بہیوش مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

Korangi Jinnah Dead Bodies Khi 15-051

پولیس کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو بغیر کسی حفاظتی انتطام کے ٹینک میں اتارا گیا تھا۔ افسوسناک واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ سماء

korangi industrial area

labour died

Tabool ads will show in this div