قائد اعظم کی رہائش گاہ کابھی خیال نہیں

WAZEER MANTION FOLLOWUP KHI PKG 15-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/WAZEER-MANTION-FOLLOWUP-KHI-PKG-15-05.mp4"][/video]

کراچی: قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کے اطراف کچرے کے ٖڈھیرکے حوالے سے سماء کے توجہ دلانے پر بھی انتظامیہ کے کان پر جوں نہ رینگی۔حکام کی جانب سے صفائی کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

بانی پاکستان کی جائے پیدائش ''وزیر مینشن'' کے اطراف گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگنے کی خبر جمعہ کی شب سماء نے نشر کی تو ہلچل مچ گئی اور سیاست دانوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

کمشنر کراچی نے عمارت کے اطراف صفائی کرنے کا دعویٰ کیالیکن دوسرے روز بھی صورتحال جوں کی توں ہے۔ یہاں سےنہ کچراہٹایاگیااورنہ صفائی کی گئی۔

شہری کہتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ نے تو آنکھیں بند کررکھی ہیں اور لگتا ہے کہ ہمیں خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔ سماء کی خبر پر سماجی حلقوں کی جانب سے بھی بانی پاکستان کی رہائش گاہ کے اطراف گندگی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔  سماء

quaid e azam

wazir mansion

Tabool ads will show in this div