شہبازشریف پنجاب میں ہلاکتوں کے زمہ دارہیں، سید خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹر
لاہور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کیلئے میاں شہباز شریف کو ذمے دار قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب کا سترہ وزارتيں اپنے پاس رکھنا ارکان اسمبلی پرعدم اعتماد کا اظہار ہے۔۔ نواز شریف کو بھی اس غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔
لاہور میں ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاق میں مکھی بھی مرتی ہے تو جوڈیشل کمیشن بنتے ہیں۔۔۔۔ فوری طور پر عدلیہ حرکت میں آجاتی ہے۔۔۔ پنجاب میں کرپشن کا نعرہ لگا کر دواؤں میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم کی گئی۔۔۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پر پنجاب کو اعتراض ہے۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نظام درست کریں اور اپنے گریبان میں بھی جھانکیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ناقص دواؤں سے ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے۔۔۔ ايک ٹکٹ ميں دو مزے اڑانے کی کوشش نہ کرے۔

میں

کے

transport

style

drought

james

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div