ایان علی کی ایک سے بڑھ کرایک مشکل

Ayan File Complain Pkg 18-04 TABISH

راول پنڈی: کرنسی اسکینڈل سے شہرت پانے والی ایان علی کے غم کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کے گواہ مقتول کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کے بھائی بھی میدان میں آگئے۔

سماء کےمطابق مقتول انسپکٹر کے بھائی نے کہاہےکہ ایان علی نے کیس کمزور کرنے کے لیے ان کے بھائی کو قتل کرایا۔ مقتول کے بھائی چوہدری ریاض افضل کے مطابق چوہدری اعجاز کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹم زرغم دل اور ڈاکٹر ہارون زبردستی انھیں آپریشن تھیٹر لے گئے۔ مقتول نے اسپتال میں ٹیلی فون پر کسی سے بات کرنے کی ضد بھی کی تھی۔

چوہدری ریاض افضل نے بیان میں بتایا کہ چوہدری اعجاز دو فائلوں کی حفاظت کیلئے بہت پریشان تھے۔ تاہم ڈاکٹروں کی نااہلی کی وجہ سے چوہدری اعجاز کی جان نہ بچائی جاسکی۔  سماء

currency scandal

Tabool ads will show in this div