لندن : معروف انگلشن فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی بس پر حملہ کرنے والے مشتبہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے معروف انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی بس پر حملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

ویسٹ ہیم بولائن گراﺅنڈ کے باہر مشتعل شائقین نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کی بس کو نشانہ بنایا، شائقین نے بوتلیں اور دوسری ایشیا پھینکیں جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔
ہنگامی آرائی کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے، واقع کے بعد ویسٹ ہیم کلب نے بیان جاری کیا تھا کہ مانچسٹریونائیٹڈ بس حملے میں ملوث افراد پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ ایک مشتبہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ سماء