تین سال پرانی گاڑیاں خریدنے والے ہوشیار باش

  carmakers اسلام آباد : حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی برقرار رکھنے اور زرعی شعبے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ آئندہ سال پانچ سال پرانی بسیں، ٹرک اور فور بائی فور گاڑیاں بھی درآمد کی جا سکیں گی۔ آٹو سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مشینری اور پرزہ جات کی درآمد میں ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں زرعی شعبے کو بھی ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ یوریا کھاد اور کیڑے مار ادویات پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ تاہم زراعت کیلئے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز زیر غور نہیں۔ سماء

Sales Tax

Auto Policy

Auto Parts

Auto Sector

customs duty

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div