کراچی : متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ اور پی ایس پی رہنماﺅں نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے وفود کو ملاقات کیلئے دعوت دی گئی اور تینوں نے ڈی جی رینجرز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں جماعتوں کا کہنا تھا کہ امن برقرار رکھنے کیلئے رواداری اور برداشت کی فضاء کو فروغ دیا جائے گا، جب کہ تینوں پارٹیوں کے رہنماﺅں نے امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں کی کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے جبکہ امن کو برقرار رکھنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سماء