مکی آرتھرکانیامطالبہ سامنےاگیا

Mickhey Arthur PKG  14-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Mickhey-Arthur-PKG-14-05.mp4"][/video]

لاہور: پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنےاپنی کوچنگ ٹیم کے اہم رکن کے لئے محمد اکرم کا انتخاب کرلیا۔ بورڈ سے بھی محمد اکرم کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

نئے پاکستانی کوچ کا فرمائشی پروگرام شروع ہوگیا۔ مکی نے محمداکرم کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کامطالبہ کردیاہے۔بورڈ پہلے ہی مکی آرتھر کو من مانی کی اجازت دے چکا ہے۔

مکی کے مطابق محمداکرم کوچنگ میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ وہ انگلش کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔محمد اکرم کوپاکستانی کھلاڑیوں کی نفسیات کا بھی پتہ ہے۔ مکی نے خیال ظاہر کیاکہ محمد اکرم کے اسسٹنٹ کوچ بننے سے دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو فائدہ ہوگا۔  سماء

MICKEY ARTHUR

muhammad akram

Tabool ads will show in this div