سپریم کورٹ سے گرین سگنل ملنے کے بعد حسین حقانی ابوظہبی پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سپریم کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد میمو کیس کے اہم کردار سابق سفیر حسین حقانی اسلام آباد سے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے وہ امریکا کیلئے روانہ ہوں گے۔

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی رات چار بج کر دس منٹ پرسخت سیکیورٹی کے حصار میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے اور میڈیا سے گفت گو کئے بغیر لاؤنج میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق حسین حقانی ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ برطانیہ اور پھر امریکا جائیں گے۔


روانگی سے پہلے حسین حقانی نے بیرون ملک اپنی مصروفیات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں جس میں بیرون ملک قیام کے مقامات اور رابطہ نمبرز بھی شامل ہیں۔

حسین حقانی کی اہلیہ فرح  ناز اصفہانی پہلے ہی امریکا میں موجود ہیں۔ سابق سفیر واشنگٹن میں بچوں سے ملاقات کے علاوہ میمو کیس کے شواہد حاصل کریں گے اور وکلاء سے مشاورت بھی کریں گے۔


ابوظہبی روانگی سے پہلے حسین حقانی نے پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات کی اور مہمان نوازی پر ان کا  شکریہ ادا کیا۔ سماء

کے

سے

بعد

گئے

child marriage

ceo

banned

naked

Tabool ads will show in this div