کم عمرمائیکروسوفٹ انجینیرارفع کوخراج تحسین،یادگاری ٹکٹ جاری
اسٹاف رپورٹ
لاہور : دنیا کی کم عمرمائیکروسوفٹ انجینئرارفع کریم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
پاکستان پوسٹ نے پاکستان کی عظیم بیٹی ارفع کریم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔
ٹکٹ کے اجراء کی باقاعدہ تقریب دو فروری کومرحومہ کی سترہویں سالگرہ کے موقع پرمنعقد کی جائے گی۔
پاکستان پوسٹ سے جاری کردہ اس یاد گاری ٹکٹ کی مالیت آٹھ روپےمقررکی گئی ہے۔ سماء