ترکی؛8 فوجیوں سمیت کالعدم پارٹی کے 15 جنگجو ہلاک

May 13, 2016

8b1854e5c8daa738959c15fdc549a490c2fa8e8e

انقرہ: ترک آرمی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ جھڑپوں میں ان کے کم از کم 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ جھڑپیں ملک کے جنوب مشرقی شورش زدہ کرد علاقے میں ہوئی ہیں جبکہ ان میں15 کرد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ صوبہ حکاری میں پیش آنے والے ان واقعات میں چھ ترک فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نوے کی دہائی سے کرد عسکریت پسند انقرہ حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک اس لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سماء/اے پی پی

President Erdogan

Kurdistan Worker Party