بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانچ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیمارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے شہر کوئٹہ، پشين، چمن اور مکران ميں محسوس کيے گئے، جسکی شدت 3-5 ریکارڈ کی گئی۔
پی ایم ڈے کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جبکہ اسکی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ سماء