راولپنڈی میں 7 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا

DENGUE IN PINDI ISB PKG 13-05

راولپنڈی: راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈیڑھ ماہ کے دوران اب تک سات افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث تینوں بڑے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں نئے مریضوں کے لیے بستر تیار کردیے گئے ہیں جبکہ 6 یونین کونسل کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ڈینگی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ چھلے سال بھی ڈینگی کا مرض بے قابو ہوگیا تھا۔ پانی سر سے گزر جاتا ہے تو انتطامیہ اس وقت اقدامات کرتی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ابھی تو وقت آنے سے پہلے ڈینگی کے مریض آنے لگے ہیں، ہمیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے انتطامیہ آچھا اور صیح کام نہیں کررہی ہے۔

انچارج انسداد ڈینگی مہم راولپنڈی ڈاکٹر عامر محمود کہتے ہیں کہ ہمیں مارچ اور اپریل کے مہینے میں اتنی حوصلہ افزائی ملی ہے کہ انشاء اللہ اس سال لاہور کی نسبت یہاں مرض کم پھیلے گا۔

راولپنڈی میں گزشتہ سال قاتل ڈینگی نے اٹھارہ افراد کی جان لی تھی جبکہ مجموعی طورپرپانچ ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہوئے تھے۔ سماء

HEALTH

dengue fever

weather changing

Tabool ads will show in this div