لندن سے لیباٹری رپورٹ موصول، مہلک دوا کا سراغ مل گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے جاری ہونے والی مشتبہ ادویات میں سے مہلک دوا کا سراغ مل گیا ہے ۔۔۔ اور لندن سے موصول ہونے والی رپورٹ میں آئی سو ٹیب نامی دوا کو مضرقرار دیا گیا ہے ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کا اس دوا کا تریاق فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے انکشاف کیا کہ ۔۔۔ لندن سے موصول ہونےوالی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔ آئی سو ٹیب نامی دوا کو غیرمعیاری قرار دیاگیا ہے ۔۔۔

شہبازشریف نے بتایا کہ آئی سو ٹیب دوا میں اینٹی ملیریا دوا کا عنصر مقدار سے زیادہ پایا گیا ۔۔ جو مریضوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوا ۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ طبی ماہرین نے غیرمعیاری دوا کا تریاق تجویز کیا ہے ۔۔ جو بڑی تعداد میں سرکاری اسپتالوں میں موجود ہے ۔۔۔ اور مریضوں کو فراہم کیا جارہا ہے ۔۔۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اس دوا کو ہنگامی بنیادوں پر درآمد بھی کیا جاسکے گا ۔۔۔


شہبازشریف نے بتايا  کہ انہوں نے دواساز کمپنی کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پنجاب کو کراچی روانہ کردیا ہے ۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ غیرمعیاری دوا کی تياري اور تقسیم کے ذمہ دار تمام عناصرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قرارواقعی سزا دی جائے گی ۔۔۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں تیارہونےوالی آئی سو ٹیب کو دنیا بھر میں روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سماء

کا

سے

رپورٹ

sea

سراغ