حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، ایم کیو ایم

اسٹاف رپورٹر
کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات ۔۔ سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔
رابطہ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ۔۔ سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کے نرخوں میں بھی ہوش ربا اضافہ برداشت کرنا پڑے گا ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے سبب عوام کی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
 
 

میں

کی

marriage

Video

trials

players

atp

Tabool ads will show in this div