قبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں، مولانا عبدالغفورحیدری

اسٹاف رپورٹر
کراچی: سینٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کو نازک صورتحال سے نکالنے کے لئے قبل از وقت انتخابات ضروی ہیں۔
دوہزار بارہ انتخابات کا سال ہونا چاھیےاور حکومت کو ضد چھوڑ کر نئے انتخابات کرانے چاہئیں۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹرعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ہونے والی اسلام زندہ آباد کانفرنس کی کامیابی کے بعد چھبیس فروری کو بہاولپور میں ایک بڑا اجتماع کیا جائے گا،، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے،، تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں،، کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
اس کا واحد حل قبل از وقت انتخابات ہیں،، اگر حکومت نے اپنی ضد نا چھوڑی تو غیر جمہوری قوتیں پھر سے مداخلت کرینگی۔
جے یو آئی کے رہنما نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو گیس، بجلی اور پیٹرول سے محروم کیا جا رہا ہے۔۔ جے یو آئی ملک میں آئینی طریقے سے اسلامی انقلاب لائے گی۔

screening

Tabool ads will show in this div