جعلی ادویات کے باعث ہلاکتوں کے زمہ دارشہبازشریف ہیں، شازیہ مری
اسٹاف رپورٹر
کراچی: سندھ کی وزیراطلاعات شازیہ مری نے پنجاب میں جعلی ادویات سے ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ اب بھی اقدامات کے بجائے میڈیا پر اپنی پبلسٹی کرنے میں مصروف ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پنجاب میں دوائوں کی جانچ پڑتال کوئی لیبارٹری نہیں۔۔ پنجاب میں دوا سے ہلاکتوں کی ذمہ داری نااہلی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب پر عائد ہوتی ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کی طرح میڈیا میں تصویریں نہیں بنوائیں گے ۔۔ بلکہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت جعلی دوائوں کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔
کے
style
drought
handed
تبولا
Tabool ads will show in this div