پاکستانی اسنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کر گئے
ان کی عمر 37 سال تھی
پاکستانی کیوئسٹ (اسنوکر پلیئر) محمد بلال 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
پاکستان کے اسنوکر پلیئر محمد بلال 37 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
محمد بلال نے 2018ء میں سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی، 2019ء میں ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے محمد بلال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
محمد بلال کی نماز جنازہ آبائی علاقے منڈی بہاء الدین میں ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پاکستان
snooker
Mohammad Bilal
تبولا
Tabool ads will show in this div