سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار کرلیے

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ،گولیاں برآمد،سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی سرگودھا،راولپنڈی ملتان،بہاولپوراور گوجرنوالہ میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہےکہ دہشت گردوں کی شناحت میراحمد،حبیب الرحمان، ہارون ، ضیاء، عمران، مدثر، عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ، اسلحہ ، گولیاں اورنقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے ۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

TERRORIST ARRESTED

CTD Operation

PUNJAB CTD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div