فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

ڈاکو سوساں روڈ پر شہری کے ساتھ واردات کرکے فرار ہورہے تھے

فیصل آباد میں تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق ڈاکو سوساں روڈ پر شہری کے ساتھ واردات کرکے فرار ہورہے تھے، روکنے کی کوشش پر ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق عارف والا کے نواحی گاؤں میں نشے کے پیسے نہ دینے پربیٹے نے باپ کو قتل کردیا، ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا، فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

robbery

street crimes

PUNJAB POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div