پالتو کتے کو مارنے کے الزام میں مالک نے نوجوان کو قتل کردیا
گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ ملزم بھی مارا گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے سرور غزنی خیل میں پالتو کتے کو مارنے کے تنازع پر مالک نے 35 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود سرور غزنی خیل میں رونما ہوا، جہاں ملزم نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش پر پٹرول چھڑک کر آگ بھی لگا دی۔ پولیس کے مطابق مقتول پر ملزم کے پالتو کتے کو مارنے کا الزم تھا۔
ملزم عمیر نے پولیس کو لاش دینے سے بھی انکار کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ملزم کی گرفتاری اور لاش کی حوالگی کےلیے کارروائی کا آغاز کیا۔ گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ ملزم بھی مارا گیا۔
حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والا مبینہ ملزم عمیر نے اس سے پہلے لکی گیٹ میں ڈی ایس بی کے دو اہلکاروں پر چاقو سے وار کرکے زخمی کیا تھا۔
bannu
kpk police
murder case
تبولا
Tabool ads will show in this div