پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
سابق پی ٹی آئی وزیرعلی زیدی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔علی زیدی نے کہا پی ٹی آئی سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سیاست چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا، اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں،میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی،9 مئی کے واقعات کی اور کرتا رہوں گا۔
علی زیدی مزید کہا کہ میرے لیے آسان نہیں مشکل فیصلہ تھا،پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا،ایکسپوٹ کا دوبارہ کام کرنا چاہتا ہوں،پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد۔
سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیر خسروبختیار نےکہا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا کہ اداروں کے ساتھ محازآرائی نقصان دہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلے چھوڑ دی تھی۔
پی ٹی آئی کی ممبر سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے تمام عہدے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی شدید مذمت کرتی ہوں۔