پاکستانی صورتحال پر امریکی رکن کانگریس کا جوبائیڈن کو خط لکھنے کا فیصلہ

پرامن احتجاج کرنے والوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا، شیلا جیکسن کا پاکستانی صورتحال پر اظہار تشویش
<p>File photo</p>

File photo

امریکا کی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنے والوں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں امریکا کی رکن کانگریس نے لکھا کہ امریکی ایوانِ کانگریس کے پاکستان کاکس کے بانی اور سربراہ کی حیثیت سے میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حکومت کی پرامن مخالفت کا اظہار کرنے والوں کے تحفظ کے فقدان کی رپورٹس کے بارے میں انتہائی فکر مند ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے خاص طور پر اس بات پر تشویش ہے کہ سابق سربراہ مملکت کو متعدد بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور بظاہر غیر منصفانہ اور ان لوگوں کے لیے جن کو آزادانہ، محفوظ اور بلا روک ٹوک احتجاج کا حق حاصل ہونا چاہیے، کے لیے کوئی منصفانہ جواب دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شیلا جیکسن نے لکھا کہ میں صدر جوزف بائیڈن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھوں گی کہ وہ اپوزیشن اور دیگر کے خلاف انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کے خاتمے پر زور دیں اور اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہم امریکا اور پاکستانی تعلقات اور ایک جمہوری پاکستان کو فروغ دیتے رہیں۔

پاکستان

IMRAN KHAN

AMERICA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div