عارف والا میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے ہوئے دوافراد گرفتار
گوشت فروخت کرنیوالوں سے کوئی تعلق نہیں ، صرف کھال اتار کر فروخت کرنا چاہتے تھے،ملزمان
عارف والا میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا کے علاقے رنگشاہ سے مردہ گدھے کی کھال اتارتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سڑک کنارے مردہ گدھے کی کھال اتار رہے تھے، جنہیں مقامی افراد نے گدھے کے گوشت کی فروخت کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کا گوشت فروخت کرنےوالوں سے کوئی تعلق نہیں ، وہ صرف کھال اتار کر فروخت کرنا چاہتے تھے۔ تاہم اس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
2 accused arrested
arif wala city
donkey meet
تبولا
Tabool ads will show in this div