عمران خان کا ایک ہی کارنامہ ہے جھوٹ بولواورایسے بولوکہ سچ لگے،شہلا رضا
پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہےعمران خان کا ایک ہی کارنامہ ہے جھوٹ بولو اور ایسے بولوکہ سچ لگے،الیکشن بالکل وقت پر ہونا چاہئیں کیونکہ اگست میں تمام اسمبلیاں تحلیل ہونگی۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا نومئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، اگرپی ٹی وی حملہ کیس صحیح طریقے سے سنا جاتا توآج ریڈیو آفس اور جناح ہاؤس میں یہ کچھ نہ ہوتا۔
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمے بنائے گئے،کیا پیپلزپارٹی راہنما گرفتار نہیں ہوئے تھے، لیکن آپ نےدھرنا دینے اورجلاؤ گھیراؤ کا کیوں کہا ، آپ کو ایک مقدمے میں بلایا جائےاورآپ پورے پاکستان کو آگ لگا دینگے، جو قصور وار ہیں انکو سزا ضرور دی جائے۔
شہلارضا انتخابات سےمتعلق کہا کہ الیکشن بالکل وقت پرہونا چاہئیں کیونکہ اگست میں تمام اسمبلیاں تحلیل ہوںگی۔