مسلسل دوسرے روز وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات
ملاقات میں نوید قمر، فیصل سبزواری، مریم اورنگزیب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سمیت دیگر شریک
مسلسل دوسرے روز وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، سید فیصل سبزواری، مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم امور سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
bilawal bhutto zardari
Shehbaz Sharif
تبولا
Tabool ads will show in this div