پاکستان فٹبال فیڈریشن نے8رکنی اسکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی کےقیام کا مقصد پی ایف ایف کے انتخابات کو شفاف بنانا ہے،پاکستان فٹبال فیڈریشن
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے8رکنی اسکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی۔

ترجمان پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے8رکنی اسکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی، جس کا مقصد پی ایف ایف کے انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کمیٹی کامقصد ملک بھر میں کلبزکی جانچ پڑتال کرنا ہے،مشاورتی کمیٹی پوری کارروائی میں معاونت فراہم کرے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اگلےمرحلےمیں کلبزکی اسکروٹنی کےعمل کوملک کےتمام اضلاع تک پھیلاجائےگا،کلبزکی اسکروٹنی کےعمل سےالیکشن کےشفافیت پرکوئی سوال باقی نہیں رہے گا۔

کھیل

Pakistan Football Federation

Scrutiny Advisory Committee

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div