حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کردی،ٹیئرون برانڈ کےگھی کی قیمت میں 69 روپے،اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 76 روپے لٹر تک کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سبسڈی والے گھی کی قیمت 490 روپے فی کلو ہوگئی، ٹیئرون گھی کی قیمت 545 سے 577 روہے کلو ہے،ٹیئرون کوکنگ آئل کی قیمت 540 سے 590 روپے کلو ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سیکنڈ ٹیئرگھی کی قیمت مارکیٹ کی نسبت 20 روپے کلو کم ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹیئر ون گھی مارکیٹ کے مقابلے 8 سے 35 روپے کلو سستا ہے،ٹیئر ون کوکنگ آئل مارکیٹ کی نسبت 40 سے 78 روپے سستا ہے۔
وزیر خزان اسحاق ڈارنے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی میں اطلاق فوری ہوگا۔