آئی ایم ایف سےمعاہدہ نہیں ہورہا،چین پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

چین قرضےرول اوورکرنےکیلئےتیار ، آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونےکےباوجودپاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا،خطاب
May 27, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سےمعاہدہ نہیں ہورہا،چین پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچائے گا۔

کراچی میں صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ نہیں ہورہا،چین پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچائے گا،چین قرضےرول اوورکرنےکیلئےتیارہے ، جس سےآئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونےکےباوجود پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نےہم پرکڑی شرائط لگائیں، تاہم تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں، ہماری خواہش ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،چیئرمین ایف بی آرسےسخت ناراض ہوں،لیکن جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ چین نےاپناکمرشل قرضہ بھی رول اوورکیا، دوست ممالک کی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کرے، دوست ممالک آج بھی ہمارے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سےمعاہدہ کرکےتوڑدیا،ہم نےحکومت سنبھالی توایسانہیں تھاکہ مہنگائی نہیں تھی،بلکہ مہنگائی عروج پر تھی،ملک میں ایک سال سےسیاسی عدم استحکام تھا اب بھی ہے،تیل کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی میں مزید اضافہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلےسال تاریخ کاسب سےبڑاسیلاب آیا،اس نےتباہی مچادی،وفاق نےسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے100ارب روپےکاحصہ ڈالا،صوبائی حکومتوں نےعوام کی بحالی کیلئےاربوں روپےخرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کارپاکستان کیلئےاپنا سرمایہ رسک لےکر لگاتےہیں،سرمایہ کاروں کوپاکستان کاسفیرسمجھتاہوں،چیئرمین ایف بی آرسےسخت ناراض ہوں،لیکن جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:۔مہنگائی سمیت بحرانوں اور چیلنجوں کو شکست دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے سوال کیا کہ 9مئی جیساکبھی کسی نےوحشیانہ عمل کیا؟ 9مئی کووہ ہواجودشمن سوچ بھی نہیں سکتاتھا۔

دریں اثنا وزیر اعظم سےیواےای کے قونصل جنرل نے ملاقات کی ،وزیراعظم یواےای کے قونصل جنرل سےگرمجوشی سےملے، اورتعاون پرشکریہ اداکیا۔

ملاقات میں قونصل جنرل نے کہا کہ یواے ای پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔

BUSINESS COMMUNITY

pm shehbaz sharif

IMF AND PAKISTAN

ECONOMY AND PAKISTAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div