عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں شراب اورکوکین کےاستعمال کا انکشاف ہوا، قادرپٹیل

عمران خان کوایساانصاف ملاکہ آئندہ کےجرم پربھی معاف کردیےگئے،وفاقی وزیر صحت
May 26, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اورکوکین کےاستعمال کا انکشاف ہوا ہے،میڈیکل رپورٹ عمران خان کوذہنی طورپرغیرمستحکم قراردیتی ہے،رپورٹ بتارہی ہےعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ عمران خان کوگرفتار ہونےکےبعداسپتال لےجایاگیا، جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا،ان کایورین کا سیمپل بھی لیاگیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کےاستعمال کی علامات پائی گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کےبعد شراب اورکوکین کااستعمال کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ کی میڈیکل رپورٹ کہہ رہی ہےیہ آدمی دماغی طورپرٹھیک نہیں،یہ رپورٹ عمران خان کی ذہنی صحت پرسوالیہ نشان ہے،عمران خان5سے6مہینے پلاسترچڑھاکرگھومتےرہے، جبکہ رپورٹ میں فریکچرکاذکرنہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پرنہیں آسکی،میڈیکل رپورٹ فراہم کردیں گےباقی کارروائی پولیس کاکام ہے،دستاویزکوئی بھی ہوجمہوری حکومت میں پبلک دستاویزہوتی ہے۔

قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان اکساکرکہتاہےکہ مجھے کچھ نہیں پتہ،عمران خان نےسیاست میں گالم گلوچ کاکلچرمتعارف کرایا،عمران خان کوایساانصاف ملاکہ آئندہ کےجرم پربھی معاف کردیےگئے۔

وفاقی وزیرصحت قادرپٹیل نے پاکستان میں پولیوکے موذی مرض کے حوالےسے بتایاکہ ڈبلیوایچ اونےہماری پولیوکےخلاف اقدامات کوسراہاہے۔

federal government

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Federal Minister of Health

Imran Khan Medical reports

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div