سونے کی قیمت میں پھر سینکڑوں روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں قدر 9 ڈالر کے بعد 1952 امریکی ڈالر ہو گئی
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت نو امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 1952 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کی گراوٹ کےب عد 235750 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی تنزلی کے بعد 202118 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان
Gold rates
تبولا
Tabool ads will show in this div