نوجوان گلوکارہ نہال نسیم کا گانا بے قدرا اسپاٹیفائی کے ٹاپ 10 چارٹس پر موجود
نوجوان گلوکارہ نہال نسیم کا نیا گانا اسپاٹیفائی کے ٹاپ 10 چارٹس میں شامل، گلوکارہ کا گانا بے قدرا مسلسل 12 ہفتوں سے ٹاپ 10 میں موجود ہے۔
17 سالہ گلوکارہ نہال نسیم کا گانے بے قدرا کو اسپاٹیفائی کے ٹاپ 10 میوزک چارٹ میں شامل ۔ گلوکارہ کا پہلا گانا ’بے قدرا‘ گذشتہ 12 ہفتوں سے مختلف اسپاٹیفائی چارٹس پر مسلسل موجود ہے جبکہ فروری کے دوران فریش فائنڈز پاکستان میں یہ ٹاپ آرٹسٹ بنیں۔
عبدالحنان اور علیم آر کے کی کامیابی کے بعد نہال نسیم حالیہ موسیقار ہیں جنہوں نے میوزک لورز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ نکے ماہانہ سامعین میں 2852 فیصد اضافے سے ہوتا ہے۔
نہال نسیم بچپن سے ہی متعدد مشہور گیتوں کے کور گاچکی ہیں۔ انہوں نے 2016 میں 11 سال کی عمر میں انہوں نے اس وقت کے مقبول ڈرامہ ’من مائل ’کے ٹائٹل سانگ کو اپنی آوازمیں گایا کہ ان کا یہ گانا وائرل ہو گیا۔
اسپاٹیفائی ایپ میں نہال کی اسٹریمز 2 ملین سے تجاوز کرچکی ہیں. جس میں بدستوراضافہ جاری ہے۔