ٹائیگر 3 کی عکس بندی مکمل ہوگئی ، سلمان خان

ٹائیگر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے، سلمان خان
<p>INSTAGRAM</p>

INSTAGRAM

بالی وڈ فلم ٹائیگر 3 کی نمائش کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، سلمان خان نے بتایا کہ فلم رواں برس نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ٹاٹئیگر 3 کی عکس بندی بلاآخر ختم ہوگئی۔ جس کے بعد فلم کی پوسٹ پروڈکشن پر کام شروع کردیا جائیگا۔ آئیفا کے حوالے سے ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بتایا کہ ان کی نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ ایک رات قبل ہی مکمل ہوئی۔ سلمان خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس فلم کو ریلیز کے لیے کونسی تاریخ مل رہی ہے ؟ بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل کو دیوالی کے موقع پر یعنی10 نومبر کو ریلیز کیا جائیگا۔

اس فلم کے لیے شاہ رخ خان نے بھی سلمان خان کے ہمراہ شوٹنگ کی اس فلم میں شاہ رخ کیمیو کریں گے۔ ٹائیگر 3 یش راج فلم اسپائی یونیورس کی 5ویں انسٹالمنٹ ہے جبکہ ٹائیگر کا یہ تیسرا سیکوئل ہے۔ جس میں کترینہ کیف ، عمران ہاشمی بھی سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹائیگر کا پہلا سیکوئل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر ریلیز ہوا۔ ٹائیگر کا دوسرا سیکوئل 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے کے نام سے ریلیز ہوا۔

Bollywood

Salman Khan

Katrina Kaif

TIGER 3

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div