فرحان سعید کا نئے آنے والے ڈرامے میں نیا روپ
نامورپاکستانی اداکاراورگلوکار فرحان سعید نئے آنے والے ڈرامے جھوک سرکار میں پولیس آفیسر کے روپ میں دکھائی دیں گے، ان کے ساتھ حبا قادر اسکرین شیئر کررہی ہیں۔
فرحان سعید اس مرتبہ نظر آنے والے ہیں ایک بالکل ہی مختلف کردار میں،اپنے نئے آنے والے ڈراے جھوک سرکار میں۔ فرحان اس ڈرامے میں پولیس انسپکٹرارسلان کے کردار کو نبھاتے دکھائی دیں گے۔ ڈرامے میں فرحان کے ادا کیے جانے والے کردار کے حوالے سے جھلکیاں جاری کی گئی ہیں۔ جس میں وہ ایک ہیرو کے اندازمیں نظر آرہے ہیں۔
جھوک سرکار کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی ہے ۔ ہاشم ندیم نے اس سے قبل 2022 میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے پری زاد کو بھی تحریر کیا تھا۔ یہ ڈرامہ ہاشم ندیم کے تحریر کیے پری زاد کے ناول سے ماخوذ تھا۔
فرحان سعید کے نئے ڈرامے جھوک سرکار کی ہدایات دیں ہیں سیفی حسن نے۔ جبکہ اس ڈرامے میں فرحان کے ساتھ حبا قادر اسکرین شیئر کریں گی۔
فرحان سعید اس سے قبل میرے ہمسفر ڈرامے میں دکھائی دیئے ۔ اس ڈرامے میں فرحان اور ہانیہ عامر کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔