سٹاک مارکیٹ، اُتار چڑھاؤ کے بعد 27.08 پوائنٹس کی مندی

کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 41002.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 27.08 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور دوپہر بارہ بجے تک تیزی کے آثار رہے، دو بجے کے قریب انڈیکس میں اُتار چڑھاؤ غالب آ گیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر اُتار چڑھاؤ کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 27.08 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41002.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 72 لاکھ 30 ہزار 174 شیئرز کا لین دین ہوا۔

پاکستان

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div