آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں ہیئر اورمیک اپ کون سا پاکستانی آرٹسٹ کر رہا ہے؟

نبیلا اور ان کی ٹیم کی جانب سے آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں ہیئر اسٹالنگ اور میک اپ کیا جائیگا

آئیفا ایوارڈز کی مرکزی تقریب 27 مئی کو ابو ظہبی کے یاس آئی لینڈ کے اتحاد ارینا میں منعقد ہونے جارہی ہے، جس میں پاکستانی بیوٹی سیلون نبیلاز آفیشل ہیئراسٹالنگ اور میک اپ پارٹنر ہے۔

ابو ظہبی کے اتحاد اینا میں بالی وڈ کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں بکھیرنے کو تیار ہے۔ آئیفا ایوارڈ (بالی وڈ کے آسکرز) کے حوالے سے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان، ویکی کوشال،ابھیشک بچچن ، فرح خان ، نورہ فتحیٰ سمیت انٹرنیشنل ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا گیا کہ بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب میں بالی وڈ شخصیات کے میک اپ اور ہیئر اسٹالنگ کی ذمہ داری پاکستان کی ٹاپ آرٹسٹ نبیلا اور ان کے سیلون کی ذمہ داری ہوگی۔

اس موقع پر نبیلاز کی مالک نبیلا کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ تیسری مرتبہ ہے کہ جب نبیلا اور ان کی ٹیم نے آئیفا ایوارڈ میں بالی وڈ شخصیات کو ہیئر اسٹالنگ اورمیک اپ کیا گیا۔ پہلی مرتبہ 2018 میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں نبیلاز سیلون میک اپ اینڈ ہیئر اسٹالنگ کا پارٹنر بنا۔ پھر 2022 میں ہونے والی تقریب میں نبیلا اور ان کی ٹیم نے یہ ذمہ داری ادا کی ۔ اس مرتبہ ابو ظہبی کے یاس آئی لینڈ میں ہونے والی تقریب میں بالی وڈ کے ستاروں کو مزید نکھارنے کی ذمہ داری نبیلا اوران کی ٹیم کے ذمے ہے۔

fashion

makeup

IIFA

NABILA

hair styling

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div