9مئی کو ریاست کیخلاف باقاعدہ ترتیب دی گئی بغاوت ہوئی،وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی، پرتشدد واقعات میں ملوث لوگ ذہنی اور نظریاتی طور پر پاکستانی نہیں تھے۔
لاہور میں جناح ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو مسخ کرنا ناقابل معافی ہے،جو ریڈلائنز 9 مئی کو کراس ہوئیں اس سے قبل کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی فوجی قیادت کونشانہ بنانے کا موقع نہیں چھوڑا، عمران پرحملہ ہوا کوئی ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری پر کیوں آیا، یہ سب کچھ اچانک نہیں،پلاننگ کے تحت کیا گیا۔ یہ ایک باقاعدہ ترتیب دی گئی بغاوت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس پرحملہ ہوا،تباہی پھیلائی گئی، جناح ہاؤس کو بے دردی سے آگ لگائی گئی، جناح ہاؤس میں بھی قائداعظم کی تصاویر کو جلایا گیا ان کے پیانو کو بھی خراب کیاگیا۔