فی الحال کسی کاروبار کو شروع کرنے کا ارادہ نہیں کیا،عائزہ خان

تمام تر توجہ اداکاری پر ہے، جس میں مزید بہتری کی کوشش کر رہی ہوں، عائزہ خان
<p>Instagram</p>

Instagram

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ بہتر اداکاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی نئے کاروبار کو شروع کرنے کے بارے میں فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کا کہنا موجودہ صورتحال میں ہم سب کو ایک ساتھ ہونا چاہیے ۔ عائزہ نے مشہور ڈیزائنر انس ابرار کے آوٹ لیٹ لانچ کے موقع پربات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہو رہا ہو ہم سب کو متحد ہو کراس وقت کو گزارنا چاہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ براوقت بھی گزرجاتا ہے یہ امید کرنی چاہیے کہ اچھا وقت آنے والا ہے۔

عائزہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر دانش تیمور کے بھی کچھ پراجیکٹس چل رہے ہیں ۔ عائزہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ بس ایک سال صرف ہمارا ہوگا۔ جب عائزہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اور دانش ایک ساتھ فلم کریں گے ؟ جس پرعائزہ نے کہا کہ ان کو ڈرامہ کرنے میں زیادہ اچھا لگتا ہے کیونکہ ڈرامے کرنے سے ہم بہت سارے لوگوں کے گھروں میں آجاتے ہیں۔

عائزہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی کوئی کاروبار شروع کرنے والی ہیں کیونکہ بہت سی شوبز شخصیات ساتھ ساتھ اپنا بزنس بھی کر رہے ہیں۔ جس پر عائزہ نے کہا کہ ان کو اچھا لگتا ہے دوسروں کو کاروبار کرتا دیکھ کر۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اداکاری کرنا بے حد پسند ہے اسے ہی وہ یہی کام کرتی ہیں۔ عائزہ نے کہا کہ وہ اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ کسی کپڑے یا پرفیوم کے برانڈ کو لانچ کرنے یا کوئی اور کاروبار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں ہیں ہاں مگر ان کو اچھے کپڑے زیب تن کرنے کا بے حد شوق ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی پیارے افضل کو 10 سال مکمل ہونے کے موقع پرنئے آنے والے ڈرامے جان جہاں کا اعلان کیا گیا۔ جس میں عائزہ خان اورحمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس پراجیکٹ کا عائزہ اور حمزہ کے فینز بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران اپنے پراجیکٹس کا نام نہ لیتے ہوئے عائزہ کا کہنا تھا کہ ان کا جلد ہی ایک ڈرامہ آن ائیر ہونے والا ہے۔ جبکہ یہ خبریں بھی ہیں کہ عائزہ خان اور تیرے بن کے (مرتسم) وہاج علی بھی جلد ہی ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دکھائی دیں گے۔

Pakistani drama

Ayeza Khan

WAHAJ ALI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div