بالی وڈ اسٹارعامر خان کس بھارتی اداکاہ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں؟

عامرخان, ثنا شیخ سے شادی کرنے والے ہیں ، بھارتی صحافی کا دعویٰ

بالی وڈ اسٹار عامر خان ایک اور شادی کرنے جارہے، بالی وڈ صحافی کمال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر اور فاطمہ ثنا شیخ سے جلد شادی کرنے والے ہیں۔

بالی وڈ فلم دنگل میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگاٹ کا کردارادا کیا۔ اب بالی وڈ کے معروف صحافی کمال آر خان نے ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ عامر خان اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ہیں، ساتھ ہی کمال نے یہ انکشاف کیا کہ عامر خان ثنا کو دنگل فلم کے وقت سے ہی ڈیٹ کر رہے ہیں۔

کچھ ہی دن قبل عامرخان اورفاطمہ ثنا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں عامر خان فاطمہ کے ساتھ پکل بال کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس شادی سے قبل عامر خان دو شادیاں کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ کرن راو سے 2021 میں طلاق لی۔ جس کے بعد یہی کہا جا رہا تھا کہ عامر خان کی دوسری شادی کے ختم ہونے کی اصل وجہ فاطمہ ثنا ہی ہیں۔

Amir Khan

AAMIR KHAN

bollywood couple

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div