پی ٹی آئی کے ایک اور سابق صوبائی مشیر نے پارٹی چھوڑدی

تحریک انصاف میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ، ملک قاسم خان

پی ٹی آئی کے ایک اورسابق صوبائی صوبائی مشیر ملک قاسم خان نے پارٹی چھوڑدی۔

ملک قاسم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں انصاف نام کی کوئی چیزنہیں ، 2013 میں میں آزاد حیثیت سے آیا تھا بہت کچھ برداشت کیا، ہم کھانے والے نہیں کھلانے والے ہیں ، ناانصافیاں کب تک برداشت کریں گے ، ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مراد راس کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے، ناراض رہنما مراد راس آج کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔ ٹکٹ نہ ملنے پر مراد راس پی ٹی آئی چیئرمین اور قیادت سے ناراض تھے۔

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PTI workers Protest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div