پنجاب بھرمیں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ٹیچرزکی کمی کا انکشاف
پنجاب کے 992 سرکاری اسکولز میں پرنسپل ہی موجود نہیں،رپورٹ
پنجاب بھرمیں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ٹیچرزکی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔اساتذہ کی کمی کی رپورٹ سماء نے حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولز میں ایک لاکھ 9 ہزار 62 اساتذہ کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔63 ہزار سے زائد پرائمری ،25 ہزار سے زائد ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی کمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 8 ہزار سے زائد سینئراسکول ٹیچرز کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔6 ہزار سے زائد مضامین ماہراساتذہ کی بھی کمی ہے۔پنجاب کے 992 سرکاری اسکولز میں پرنسپل ہی موجود نہیں ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن حکام کے مطابق سابق دور حکومت میں بھرتیاں نہ ہونا اساتذہ کی کمی کی بڑی وجہ اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔
Punjab govt
PUNJAB SCHOOLS
govt teachers
تبولا
Tabool ads will show in this div