قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ضمنی الیکشن ملتوی کئے

الیکشن کمیشن نے 28 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات روک دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو پولنگ کیلئے جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن معطل کردیاہے۔ 28 مئی کو این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کورنگی کراچی میں ضمنی انتخابات ہونے تھے۔

خیال رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے فیصل آباد اورننکانہ صاحب کےضمنی انتخابات روکنے کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم کے مطابق دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

ECP

Lahore High Court (LHC)

3 seats by elections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div