قوم نے شرپسندوں اورفتنہ پھیلانے والوں کے چہرے پہچان لئے ہیں، محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قوم نے شرپسندوں اورفتنہ پھیلانے والوں کے چہرے پہچان لئے ہیں، یوم تکریم شہداء پرپوری قوم کاجذبہ اورعزم دیدنی رہا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم تکریم شہداءجوش وخروش سے منانے پر قوم سے اظہار تشکر کیا، کہا کہ قوم نے شہداء اورانکی فیملیزکے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا، قوم نے یوم تکریم شہداء مناکر9مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کو واضح پیغام دیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسر اور جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، پوری قوم یکسو اوریکجان ہے،نفاق کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے۔ شرپسندسن لیں کہ پاکستانی قوم کا جذبہ ایمانی انکی شرانگیزی سے بہت بلند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم نےشرپسندوں کوبتادیاکہ شہداء انکی فیملیزاور قومی یادگاروں کی بے حرمتی قعطاً برداشت نہیں، قوم شہداء کے ساتھ تھی،ہے اوررہے گی۔