لاہور؛ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں قوانین کی خلاف ورزیاں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

افسران نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو بھی 11 کروڑ 52 لاکھ نواز دیئے

لاہورکی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں قوانین کی خلاف ورزیاں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران نے ڈیوٹی سےغیر حاضر ملازمین کو گیارہ کروڑ باون لاکھ روپے نواز دیے۔

لاہورکی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔افسران نےڈیوٹی سے غیرحاضرملازمین کو بھی 11 کروڑ 52لاکھ نوازدیئے۔آڈٹ رپورٹ 2022-2023 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

سماء کوموصول دستاویزات کیمطابق افسران کی نااہلی کی وجہ سے 176 ملازمین ڈبل تنخواہیں وصول کرتے رہے،176ملازمین کا نام انسداد پولیو اور ڈینگی مہم دونوں میں شامل کیا گیا جبکہ واہگہ ٹاون اور سمن آباد ٹاون کے ملازمین کو تنخواہوں کے ساڑھے تین کروڑ ملے ،افسران 95 لاکھ خود کھا گئے۔

دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کےملازمین کو کیش میں ادا کی گئی 53 کروڑ 69 لاکھ کی ادائیگی بھی غیرقانونی قرار دیدی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ افراد کو ملازمت سے قبل ہی 14کروڑ47لاکھ نوازے،اورسی ای اونے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افراد سے مہنگی ادویات خریدیں۔

لاہور

Govt officers

Lahore district health authority

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div