کنگنا رناوت چھوٹے کپڑے پہن کر مندر میں آنے والی خاتون پر برس پڑیں
بالی وڈ کی متنازعہ ترین اداکارہ کنگنا رناوت نے مندر میں کم کپڑے پہن کر آنے والی خاتون کے حوالے سے ٹوئٹ کی ، انہوں نے ٹوئٹ میں خود کے ساتھ وٹیکن میں ہونے والے واقعے کے بارے میں لکھا۔
بالی وڈ کنگنا رناوت جو کہ ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے نا صرف بالی وڈ میں اقرابا پروری کے حوالے سے آواز اٹھاتیں رہتی ہیں۔اس مرتبہ انہوں نے نشانہ بنایا ایک خاتون کو جو کہ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ہندوں کے مندر پہنچی۔ اس خاتون نے شارٹس پہن رکھی تھی ۔ انہتائی کم کپڑوں کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ مغربی کپڑے جو کہ مغرب کے لوگوں نے ایجاد کیے، ان کی تشہیر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ایک بار میں ویٹیکن (عیسائیوں کا مقدس شہر) میں ایسے ہی شارٹس اور ٹی شرٹ پہن کر چلے گئی ۔ یہاں تک کہ میں کسی چرچ کی حدود میں بھی داخل نہ ہونے پائی تھی کہ مجھے ہوٹل دوبارہ جانا پڑا اور پورے کپڑے زیب تن کرکے اس شہر کا دوبارہ رخ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ جو بھی ایسا نائٹ ڈریس زیب تن کرتے ہیں وہ سست ہیں۔ ساتھ ہی کنگنا نے لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ ایسے لوگ اتنے سست اور کام چور ہیں کہ ان کی نیت کوئی اور نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے احمق لوگوں کے لیے سخت قوانین ہونے چاہیے۔
کنگنا کی ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ جیسا کہ وہ خود ہر موقع کے لحاظ سے الگ لباس زیب تن کرتے ہیں۔ رات کو سوتے ہوئے کچھ اور ساحل ہر کسی اور طرح کا لباس ہوتا ہے ۔ ڈریس کیا پہننا ہے اس کو سمجھنے کی ضرورت عورت اور مرد دونوں کو ہونی چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ کنگنا آپ لوگ خود تو ایسے چھوٹے کپڑوں کو اپنی فلموں میں پہن کر ایسے لباس کو فروغ دیتے ہیں اور جب عام عوام آپ جیسے لوگوں کی تقلید کرتی ہے تو آپ لوگوں کو مسئلہ ہو جاتا ہے۔ یہ منافقت ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میرا خیال نہیں کہ وہ خاتون عبادت کے لیے گئیں ہووہ کوئی سیاح بھی ہوسکتی ہے۔ جو تصاویر لینے یا ویڈیوز بنوانے گئی ہو۔
کنگنا جلد ہی اپنی نئی آنے والی فلم ایمرجنسی میں دکھائی دیں گی۔ اس فلم کی ہدایات بھی کنگنا نے خود دی ہیں ۔ اس فلم میں وہ بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نھباتی دکھائی دیں گی۔